سندھ حکومت نے جیکب آباد میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی جیکب آباد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی، ملزمان تاحال مفرور
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کا تبادلہ کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی یو) رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن، اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ وہ پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں پولیو کو اب تک کیوں ختم نہیں کیا جا سکا؟
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل جیکب آباد کے ایک گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون پولیو ورکر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔