سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے، اور مجوہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق
عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے لیے حکومت جہاں سرتوڑ کوشش کررہی ہے تو وہیں پاکستان تحریک انصاف نے حکمراں اتحاد کو ناکام بنانے کے لیے کمر کس لی ہے، اور اس ساری صورتحال میں مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
ان دنوں اسلام آباد کی رہائشگاہ پر موجود مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود تواتر سے ملاقاتیں کررہے ہیں، تاہم مولانا نے ابھی کسی کو بھی دوٹوک جواب نہیں دیا۔
مولانا فضل الرحمان سے عارف علوی کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے، جے یو آئی سربراہ نے عارف علوی کا رہائشگاہ آمد پر استقبال کیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے اتوار کی رات نمبر پورے نے ہونے پر آئینی ترامیم کا مسودہ مئوخر کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے تھے، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے آئینی ترامیم کے لیے حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے تجاویز بھی مانگی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، شیخ رشید
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ سربراہ جے یو آئی کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔