کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن سے شہری کو اغوا کرکے ملزمان کی جانب سے 5 لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی پولیس نے لاپتا 5 لڑکیاں بازیاب کرلیں

متاثرہ شہری ندیم کے مطابق 15 ستمبرکی شب کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ہوٹل سے انہیں اغوا کیا، اور مختلف جگہوں سے گاڑی میں گھماتے رہے اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاوان نہ دینے سے کی صورت میں مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

درج مقدمہ میں مدعی نے بتایا کہ 5 لاکھ روپے پر معاملات طے ہوئے تو ملزمان نے رقم لینے کے لیے اہلخانہ کو ناتھا خان بلوایا، جہاں رقم وصول کرنے کے بعد کچھ فاصلے پر لے جا کر مجھے رہا کردیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید میمن کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ایس پی لانڈھی کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار کس ضلع میں ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا