کراچی پولیس نے لاپتا 5 لڑکیاں بازیاب کرلیں

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سعید آباد سے لاپتا ہونیوالی 5 لڑکیاں پولیس نے ناظم آباد کے ایک پسماندہ علاقے سے بازیاب کرالی ہیں، پولیس کے مطابق تمام لڑکیاں اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر ایک فیکٹری میں ملازمت کررہی تھیں۔

پانچوں لاپتہ لڑکیوں کو ناظم آباد کے کنڈو گوٹھ سے بازیاب کرایا گیا ہے، بازیاب 3 لڑکیاں سگی بہنیں اور 2 ان کی کزن ہیں۔

ڈی آئی جی کراچی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق بازیاب لڑکیوں کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں اور ان کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے۔

پولیس کے مطابق 15 فروری کو لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، تاہم ابتدائی پوچھ گچھ میں لڑکیوں نے تسلیم کیا ہے کہ گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنک آکر اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی تھیں، پانچوں لڑکیاں ناظم آباد میں قائم دھاگا فیکٹری میں کام کر رہی تھیں۔

ڈی آئی جی پولیس سید اسد رضا نے مزید بتایا ہے کہ عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارلامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے گا، ان کے مطابق دھاگا فیکٹری کے مالک اور ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز