اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں اس کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں میں موریشیٹ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سی پی ٹی ڈینیئل میمون ٹوف گیوتی بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر ہیں۔ 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم 401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین کے ساتھ ایک پیرا میڈک ہیں۔
یوشیویا سے تعلق رکھنے والے گیوتی بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین کے 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ امیت بکری اور ایلزار سے تعلق رکھنے والے گیوتی بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین کے 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ دوتن شیمون شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:اگست میں غزہ اور شمالی علاقوں میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، اسرائیلی میڈیا
ان 4 ہلاکتوں کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائیوں اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر فوجی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 348 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم 401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین کے ساتھ ایک پیرا میڈک تھیں۔ نعیم غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیلی فورسز (آئی ڈی ایف) کی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والی پہلی خاتون فوجی ہیں۔
فوج کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں گزشتہ روز رفح میں آر پی جی کی فائرنگ سے گیوتی بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ کا ایک افسر شدید زخمی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:غزہ : حماس کے حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی افواج نے 6 مئی کو حماس کے جنگجوؤں کے خلاف ’محدود‘ آپریشن کا وعدہ کرتے ہوئے رفح پر حملہ کیا تھا۔ 4 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شہر کا زیادہ تر حصہ زمین بوس ہو چکا ہے۔
لوگ ان چند فلسطینیوں کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں جو اسرائیل کی جانب سے وہاں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کا حکم دیے جانے کے بعد وہاں موجود تھے۔