سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کردیا

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کردیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور ’را‘ کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی۔

مقدمہ کرنے کا اعلان گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے وکلا میتھیو بورڈن اور رچرڈ راجرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مقدمہ میں قتل کی سازش میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی کے اجیت ڈوول، سمنت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا کے نام شامل ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش؟

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی نئی سازش کے الزام میں جولائی 2024 میں 5 بھارتی گرفتار کیے گئے تھے۔ اس سے چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا، قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں۔

مزید پڑھیں:کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے مقدمت کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پہنچایا گیا ہے۔ کینیڈا میں ممتاز سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا، گرپتونت سنگھ پنوں نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی سے ایک روز قبل 5 افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مسٹر پنوں ہدف تھے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر مایوس کا اظہار کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان