مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان جھگڑے کی تاریخ ہے، لائیو کیمرے پر وہ جارحانہ بات چیت کرتے ہوئے پکڑے گئے، آخری بار ایسا آئی پی ایل 2023 میں ہوا تھا، تاہم اگلے ایڈیشن میں وہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘گوتم گمبھیر کو پتا نہیں کس بات کا غصہ رہتا ہے’: انڈین صارفین کا گوتم گمبھیر کی وائرل ویڈیو پر ردعمل
ویرات کوہلی اپنے کریئر میں ایک طویل سفر طے کرچکے ہیں، جارحانہ بلے باز سے زیادہ ان دنوں وہ ہندوستانی بیٹنگ آرڈر میں اینکر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ گوتم گمبھیر اب ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ ہیں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھارتی کرکٹ کے دو عظیم بلے بازوں کے مابین بات چیت کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔
A Very Special Interview 🙌
Stay tuned for a deep insight on how great cricketing minds operate. #TeamIndia’s Head Coach @GautamGambhir and @imVkohli come together in a never-seen-before freewheeling chat.
You do not want to miss this! Shortly on https://t.co/Z3MPyeKtDz pic.twitter.com/dQ21iOPoLy
— BCCI (@BCCI) September 18, 2024
بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس ٹیزر میں ویرات کوہلی کہتے ہیں؛ تو ہم یہاں ہیں، ہم نے ایک لمبا فاصلہ طے کیا ہے اور تمام ’مصالحوں‘ کو ختم کر دیا ہے، جس پر گوتم گمبھیر جواب دیتے ہوئے اسے ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کو ہلی کے حق میں نعروں پر گوتم گمبھیر کا مداحوں کو غیر مناسب اشارہ
’مجھے یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا میں وہ بمپر سیریز کھیلی تھی جس میں آپ نے ڈھیروں رنز بنائے تھے اور اس نے آپ کو اس زون میں پہنچا دیا تھا۔ اور میرے لیے بالکل ایسا ہی تھا جب میں نیپئر میں کھیلا تھا۔ اور اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھوں تو کیا میں مزید ڈھائی دن تک بلے بازی کرسکتا ہوں۔‘
جھگڑوں پر کوہلی اور گمبھیر کے تاثرات
ٹیزر ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ہیڈ کوچ کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کی اپوزیشن کے ساتھ تھوڑی سی بات چیت ہوتی ہے، تو کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ آپ کو زون سے باہر جانے پر منتج ہوگا یا اس نے آپ کو زیادہ حوصلہ افزائی کی راہ پر گامزن کیا۔
مزید پڑھیں: 2027 ورلڈ کپ میں کوہلی اور روہت ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا
گوتم گمبھیر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں؛ مجھ سے زیادہ جھگڑے تو آپ نے کیے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ اس سوال کا جواب مجھ سے بہتر دے سکتے ہیں، جس پر کوہلی بھی ہنستے ہوئے کہتے ہیں؛ میں صرف توثیق کی تلاش میں ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ غلط ہے، میں چاہتا ہوں کہ کوئی کہے ہاں، یہ صحیح طریقہ ہے۔