لبنان: پیجر حملوں میں زخمی ایرانی سفیر آنکھ سے محروم، اب حالت کیسی ہے؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل 17 ستمبر کی شام صہیونی حکومت نے ٹیکنیکل دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں لبنان کے متعدد علاقوں میں پیجرز کے نام سے مشہور مواصلاتی آلات پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 2000 سے زائد زخمی ہوئے۔

لبنان میں تعینات ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کا پیجر پھٹ گیا۔ ابتدائی طور پر قطر کے سرکاری میڈیا ادارے الجزیرہ نے خبر دی تھی کہ امانی کے زخم ‘سطحی’ تھے تاہم بعد کی اطلاعات کے مطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے المہر اور نیویارک ٹائمز نے تصدیق کی کہ وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:لبنان میں پیجرز کے حیران کن دھماکوں پر نئی بحث چھڑ گئی

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے متاثرین میں شامل تھے۔ امانی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ کو شدید زخمی ہوئی جبکہ وہ دوسری آنکھ سے محروم ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں ایرانی سفارتخانے کے ساتھ فون کال میں سفیر کی صورتحال اور ان کے علاج کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔ عراقچی نے امانی کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل