گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی کا علم ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں آگ پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اور علاقہ مکین بھی مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:ماحولیاتی آلودگی چلغوزے کے ایک لاکھ درخت نگل گئی، سالانہ 3 ارب روپے حاصل ہوتے تھے
کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ شیرانی کے جنگلات چلغوزے کے درختوں کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت کے حامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی آتشزدگی نے جنگلات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔