پاک بحریہ کے خلیج عمان میں میری ٹائم سیکیورٹی پر تعینات جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن ’ TALON GRIP‘ میں شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے بحری جہازوں کی شمولیت کی تقریب، پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن ٹیلون گرپ میں شرکت کی۔
پی این ایس شمشیر نے برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد کیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی، باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیج عمان چین، ایران اور روسی افواج کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے اور پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔