ایپل واچ سیریز 10 متعارف، خاص بات کیا ہے؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل واچ سیریز 10  کو متعارف کرادیا گیا ہے جس کی اہم خوبیوں میں تیز رفتاری سے چارجنگ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

کمپنی نے اس مرتبہ تھوڑا پتلا ڈیزائن پیش کیا ہے اور گزشتہ ماڈلز کے مقبالے میں کچھ بڑی اسکرینز اور کچھ سافٹ ویئر فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

خوبیاں

ایپل واچ سیریز 10 میں چارجنگ کا معاملہ پہلے بھی بہت بہتر ہے۔ سیریز 10 میں پچھلے شیشے کے نیچے نئی کوائلز ہیں جو اسے 30 منٹ میں 80 فیصد تک چارج کردیتی ہیں۔

اس کا مکمل چارج 18 گھنٹے تک رہتا ہے۔

مزید پڑھیے: امریکا کی 15 ریاستوں نے ایپل کے خلاف اجارہ داری کا مقدمہ درج کر دیا

اس کی اسکرینیں قدرے بڑی ہیں جو پلے لسٹ میں گانے کو ٹائپ کرنے اور منتخب کرنے یا بٹنوں پریس کرنے کے لیے ایک اچھی بات ہے کیوں کہ جب آپ کسی ٹیکسٹ میسج کے فوری جواب دینے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو بڑے ڈسپلے سے بہت فرق پڑتا ہے۔

نئے اسپیکرز بھی کافی پسند کیے جا رہے ہیں جو آپ کو ہیڈ فون استعمال کیے بغیر پوڈ کاسٹ، موسیقی یا آڈیو بکس سننے میں مدد دیتے ہیں۔

ایپل نے نئی خصوصیات شامل کی ہیں جیسے کہ نیند کی کمی کا پتا لگانے کا آپشن۔

کیا آپ کو اسے خریدنا چاہیے؟

ایپل واچ سیریز 10 ان لوگوں کے لیے ایک بہترین خریداری ہے جو پہلی بار ایپل واچ خرید رہے ہیں۔ اس میں آپ کو ایک نئی چپ، ایک بڑی اسکرین، ایک پتلا ڈیزائن اور تیز چارجنگ ملتی ہے۔

لیکن اگر آپ ڈائیونگ یا ہائیکنگ کے شوقین ہیں تو آپ کو اضافی درست جی پی ایس کی ضرورت ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں بیٹری لائف بھی زیادہ درکار ہوتی ہے تو پھر ایپل واچ سیریز 10 کے بجائے آپ کے لیے Apple Watch Ultra 2  بہتر رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے