ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ روز آئی فون، ایئر پوڈز اور ایپل واچ کے نئے ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں۔

آئی فون کی نئی ڈیوائسز کی لانچنگ کی تقریب گزشتہ روز کیلیفورنیا میں ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی جو ایپل کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر بھی براہ راست نشر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بعض آئی فونز میں ایپل کا نیا آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ کیوں نہیں ہوگا؟

ایپل کی جانب سے کل کیا کچھ لانچ کیا گیا؟

آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس

آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس

ایپل واچ سیریز 10 (اپڈیٹڈ ڈیزائن پالشڈ ٹائیٹینیم آپشن اور نئی S10 چپ کے ساتھ)

ایپل واچ الٹرا 2 (سیٹن بلیک میں)

ایئر پوڈز4 اور ایئر پوڈز میکس (نئے کلرز اور یو ایس بی سی کے ہمراہ)

آئی فون 16 کے انٹیلیجنس فیچرز (اگلے ماہ لانچ کیئ جائیں گے)

آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کے ڈسپلے پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔ آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ چاروں فون سفید، کالے، نیچرل اور مٹیالے رنگ میں دستیاب ہوں گے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس کی بیٹری اب تک کے متعارف کیے گئے آئی فونز سے بہتر ہے اور لمبے عرصے تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی فون کے نئے پرو ماڈلز میں A 18 پرو چپ، سیکنڈ جنریشن 3 نینومیٹر ٹرانسسٹرز اور 16 کور نیورل انجن بھی موجود ہے جو جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ورک لوڈ کو ہینڈل کرے گا اور سسٹم میموری میں 17 فیصد اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انجن A 18 سے بھی زیادہ تیزررفتار ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ A 18 پرو چپ سے کیمرا فیچرز زیادہ بہتر کام کریں گے۔ آئی فون کی نئی سیریز میں 48 میگاپکسل کیمرے لگائے گئے ہیں جو ڈیٹا کو دوگنا اسپیڈ سے ریڈ کرسکتے ہیں اور ان کی مدد سے وائیڈ اینگل شاٹس کو زیادہ بہتر انداز سے لیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں، فون میں دستیاب 5 ٹیلی فوٹو کیمرے زوم فوٹوز کے لیے زیادہ بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟

اس کے علاوہ، نئے آئی فونز میں 120 فریمز فی سیکنڈ کی رفتار والا 4K  ویڈیو کیپچر، 4 اسٹوڈیو کوالٹی مائیکس اور آڈیو مکس فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ وائس میموز کا نیا اپڈیٹ رواں برس کے دوران متعارف کرا دیا جائے گا۔

نئے آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے؟

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے جبکہ پرو میکس کی قیمت 1,199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ ان دونوں ماڈلز کے آرڈرز جمعہ سے وصول کرنا شروع کیے جائیں گے جبکہ یہ 20 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp