ون ڈے سیریز: افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم صرف 29 رنز پر جبکہ 37 کے مجموعی اسکور پر افغانستان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے ناقص انتظامات، افغانستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ نہ آنے کا عندیہ

جنوبی افریقی ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویان ملڈر کے 52 رنز  کی بدولت 34ویں اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے صرف ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

افغانستان کی جانب سے 18 سالہ فضل الحق فاروقی نے اپنی تباہ کن بولنگ سے 4، محمد غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی پاکستانی خاتون سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ امپائر نامزد

اننگز کی پہلی گیند پر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ریاض حسن 16، رحمت شاہ 8 اور ہشمت اللہ شاہدی 16 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 25 اور گل بدین نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو کسی بھی فارمیٹ میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ شارجہ میں کھیلی جارہی اس سیریز کا دوسرا میچ کل اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp