وزیرفاع خواجہ آصف سے مصر اور زمبابوے کی سفیروں کی ملاقاتیں

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف سے مصر اور زمبابوے کی سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مصر کے سفیر ایہاب عبدالحمید اور زمبابوے کے سفیر تیتوس مہلیسوا جوناتھن ابو باسوتو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور مصر کا دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات خوشگواراور باہمی اعتماد پرمبنی ہیں، کہ مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اس کا استحکام اور ترقی مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مصر اور پاکستان کے درمیان دفاعی پیداوار سمیت تمام شعبوں میں بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، معزز مہمان نے نیک تمناؤں کے لیے معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟

وزیر دفاع نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

زمبابوے کے سفیر تیتوس مہلیسوا جوناتھن ابو باسوتو نے بھی اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان، ہمارے پاس آپشن محدود ہورہے ہیں، وزیردفاع

زمبابوے کے سفیر سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان مشترکہ اقدار اور جدوجہد کی مشترکہ تاریخ پر مبنی دوطرفہ تعلقات ہیں، وفاقی وزیر نے زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp