پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان، ہمارے پاس آپشن محدود ہورہے ہیں، وزیردفاع

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے، جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں خود وفد لیکر افغانستان گیا تھا اور افغان حکومت سے درخواست کی کہ آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں لیکن افغانستان کی طرف سے دیا جانے والا حل قابل عمل نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویہ سے ہمارے پاس ان کے لیے آپشن محدود ہورہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہی ہونا چاہیے، لوگ ویزا لے کر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں۔

انہوں نے کہاکہ فری کھاتے میں جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں اس میں دہشتگرد آتے ہیں، بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس وقت اس کا احترام نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے افغانستان کا سامان بھارت بھیجنے کی اجازت دی ہے، ہم نے افغانستان کے لیے جنگیں لڑی اور قربانیاں دیں۔

چینی ورکرز پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں

خواجہ آصف نے کہاکہ چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں ملکر اس دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی، اور ہم آنے والے دنوں میں ایسی دہشتگردی کا سدباب بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اور ہم اہداف بھی پورے کر رہے ہیں۔ میں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا۔

2700 ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیرالتوا ہیں

خواجہ آصف نے کہاکہ 2700 ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیرالتوا ہیں، جبکہ ٹیکس اور بجلی، گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا، آئندہ 6 ماہ میں ہمارے اقدامات سے بہتری ضرور آئے گی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ امریکا ہمیں ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتائے کیونکہ ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو ہمارا حق ہے کہ خریدیں، امریکا کو ہماری معاشی صورتحال سمجھنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

وزیرستان سے گیس کی کمرشلائزیشن شروع، روزانہ کتنی گیس فروخت کی جائےگی؟

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے