جمعرات کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد اور تجربہ کار مصنف سلیم خان کو صبح کی سیر کے دوران ایک نئی دھمکی دی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق برقعے میں ملبوس ایک خاتون نے گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر سلیم خان کو دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔
بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کے والد سلیم خان نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں ونڈمیر بلڈنگ کے قریب واقع باندرہ پرومینیڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں شکایت درج کرادی ہے، اس واقعہ کو بھی ایک حالیہ واقعہ سے جوڑا جارہا ہے، جسں میں ایک گینگ نے مبینہ طور پر گینسٹر بشنوئی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا
وقوعہ کی بیان کی گئی تفصیلات کے مطابق، سلیم خان چہل قدمی کے بعد ایک بینچ پر بیٹھے سستارہے تھے کہ اسکوٹر پر سوار ایک شخص اور ایک برقعہ پوش خاتون ایک چکر کاٹ کر واپس آئے اور سلیم خان کا سامنا کرتے ہوئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا؛ ’لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا۔‘
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے، ایک پولیس افسر نے واقعہ کو شرارت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ اس جوڑے کا مبینہ طور پر ایک مذاق تھا، جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:فائرنگ واقعہ کے بعد سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ رہے ہیں؟
اپریل میں اداکار سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کو ایک چونکا دینے والے واقعے میں نشانہ بناتے ہوئے متعدد گولیاں چلائی گئیں، سلمان خان کے مطابق جب نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں گولی چلائی تو اس کی آواز پٹاخے جیسی آواز سنائی دی، صحیح صورتحال انہیں صبح 4:55 بجے کے قریب ان کے محافظوں نے صورتحال سے آگاہ کیا۔
سلمان خان سمجھتے ہیں کہ انہیں اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی پہلے بھی کوشش کی جاچکی ہے، لارنس بشنوئی نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس سے وہ یہ ماننے پر مجبور ہو گئے کہ فائرنگ کے پیچھے بشنوئی کے گینگ کا ہاتھ تھا۔
مزید پڑھیں:شوٹرز نے اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے کا کتنامعاوضہ لیا؟
سلمان خان کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بشنوئی گینگ نے انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا ہو، انہوں نے زور دے کر کہا کہ گینگ کا ارادہ اسے اور اس کے خاندان کو اس وقت قتل کرنا تھا جب وہ سو رہے تھے، سلمان خان نے 2022 کا ایک واقعہ بھی سنایا جب ان کے والد سلیم خان کو اپارٹمنٹ کے قریب ایک بینچ پر دھمکی آمیز خط ملا۔
سلمان خان نے مارچ 2023 کی ایک ای میل کا بھی حوالہ دیا جو لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجی گئی تھی، جس میں انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکی دی گئی تھی، اس کیخلف ان کی ٹیم نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو ممبئی پولیس نے وائی پلس سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ، اس کیس کے سلسلے میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے ایک نے پولیس حراست میں خودکشی کر لی تھی، لارنس بشنوئی سمیت کل 17 لوگوں کو، جو اس وقت احمد آباد کی سابرمتی جیل میں قید ہیں، اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔