اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما ہے جس میں تمام اداکاروں کی اداکاری متاثر کن تھی، شائقین نے اس ڈرامے کی کہانی  اور ڈائریکشن کو خوب سراہا ہے، اس ڈرامے کو یقیناً آنے والے وقتوں میں بھی یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کو آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو بننے پر تنقید کا سامنا، عتیقہ اوڈھو نے کیا کہا؟

دوسری جانب تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اس ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور جہاں کا نور بانو کے نام خط بالی ووڈ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے نقل کیا گیا تھا، نور جہاں میں یہ منظر انہیں پسند نہیں آیا۔

عتیقہ نے مزید کہا کہ ان کے پاس ہدایت کار مصدق ملک کے کام کے بارے میں کہنے کے لیے اچھی باتیں ہیں لیکن یہ سراسر نقل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمدان عینا کو نئے کپڑے لے دو‘ ڈراما سیریل میں ثنا جاوید کی وارڈروب چوائس صارفین کو گراں گزر گئی

ڈرامے کے ناظرین اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے تبصروں سے خوش نہیں ہیں، ان کا خیال ہے کہ پورے منظر میں صرف ایک لائن انڈین فلم سے ملتی ہے اور بھارت ہمہ وقت پاکستانی ڈراموں کی نقل کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp