رکاوٹیں راستہ نہیں روک سکتیں ہر حال میں لاہور جائیں گے، مینا خان آفریدی

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ کنٹینر اور رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، ہر حال میں لاہور جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے لیے جاری کیا گیا این او سی مسترد کردیا

جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر پی ٹی آئی کا قافلہ لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے صوابی پہنچ چکا ہے، پشاورسے ہزاروں کی تعداد میں قافلہ لاہور جلسے میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں جلسہ کے لیے این او سی مل چکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے قافلے کو مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے جلسہ میں شرکت سے روکا جائے گا۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے پرامن شہری ہیں، ہم پاکستان کے بیٹے ہیں، جتنا کسی دوسری پارٹی کو جلسہ کرنے کا حق ہے اتنا ہی پاکستان تحریک انصاف کا بھی جلسہ کرنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈپور کی معافی کی شرط پر پی ٹی آئی کو لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام کی اجازت مل گئی

آفریدی نے کہا کہ ہمیں پرامن طور پر جلسہ کرنے دیا جائے، اگر ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جاتا تو ہمیں عمران خان کی این او سی مل چکی ہے، ہم ہر حال میں کل لاہور جلسہ میں جائیں گے، کنٹینر اور رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ہم نے اس کے لیے تیاریاں پوری کر رکھی ہیں، رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرینیں، واٹر بوزرز اور دیگر چیزیں صوابی پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’اٹک کراس کرکے دکھائیں گے‘، لاہور جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی تیاریاں، پش اپس بھی لگانے شروع کردیے

انہوں نے کہا کہ کل لاہور پہنچ کر ہم یہ ثابت کریں گے کہ جب بھی عمران خان کی کوئی کال ہوتی ہے تو پھر یہ قوم رکنے والی نہیں ہوتی، ہم جلسہ ہر حال میں کریں گے، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں آزاد چھوڑ دیا جائے تاکہ ہم اپنا پرامن جلسہ منعقد کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی قیادت کی ہدایت: غزہ کے عوام کے لیے ہوائی، بحری اور زمینی امدادی کارروائیاں تیز

قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، طالبات کا تحقیقات کا مطالبہ

سری لنکا ٹی20 سیریز: پاکستان کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

ڈیمین مارٹن کوما سے باہر، ایڈم گلکرسٹ نے صحت یابی کو معجزہ قرار دے دیا

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن