ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکے کلچر کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گزاروں کے تعاون سے اس کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ سال گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ٹیکس گزاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں:تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال گوشوارے داخل کرانے کے لیے آئیرس پورٹل کو جولائی 2021 سے فعال کردیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی قانونی ذمہ داری نبھائیں اور30ستمبر2024 تک ٹیکس گوشوارے لازمی داخل کرلیں تاکہ آخری تاریخوں میں سسٹم پر پڑنے والے دباؤ سے بچا جاسکے۔

ایف بی آرنے ایک مرتبہ دوبارہ واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟