بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل شروع
بشریٰ بی بی نے سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اختیار ہے کہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔
درخواستگزار کے مطابق خدشہ ہے کہ پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی ہونے تک محفوظ
درخواستگراز نے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔