بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل شروع

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے پیر کو اڈیالہ جیل میں مقدمے کی پہلی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال ہونے سے توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم سمجھیں، بیرسٹر گوہر

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، عمیر مجید اور شہروز گیلانی جبکہ ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا نیب کی کہ ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا اس لیے کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیے: نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

عدالت نے تفتیشی افیسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘