آپے سے باہر علی امین گنڈاپور نے ٹرک کے شیشے کیوں توڑ دیے؟

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مقررہ وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچنے پر غصے میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اتمام تر دعوؤں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے میں ناکام, کارکنان میں مایوسی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے، جب وہ کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچے تو وہاں پر چند کارکن کھڑے تھے، علی امین گنڈا پور اپنے کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ گاڑی سے باہر نکلے، سرکاری اہلکار سے رائفل لے کر اس کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑتے رہے۔

اس دوران سیکیورٹی اہلکار علی امین گنڈاپور کو روکتے رہے، ان کو روکنے والے اہلکار ان کے پروٹوکول اسکوارڈ کے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ اس سے ان کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 روز بعد علی امین گنڈاپور کا اٹک پل پر انتظار کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اس سے قبل 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، بجائے اس پر معافی مانگنے کے آج سرکاری اہلکار کی رائفل سے کنٹینر کے شیشے تورتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟