پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کاہنہ میں کامیاب جلسہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس پر اب کوئی دورائے نہیں ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر عمران خان اور مقبول پارٹی پی ٹی آئی ہیں،لاہور جلسے میں لیڈرشپ نہیں تھی جس کو سننے عوام آتے، لوگ عمران خان کو سننے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کو 15 گھنٹے پہلے جلسے کی اجازت دی گئی وہ بھی لاہور سے تقریبا 30 سے 35 کلومیٹر باہر کاہنہ میں جلسے کی اجازت ملی، اس کے باوجود بڑا جلسہ ہوگیا، جلسے میں شریک لوگ لاہور کے تھے، باہر سے لوگوں کو جلسے میں آنے ہی نہیں دیا گیا، یہ بڑا کامیاب جلسہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی پر جتنی سختیاں کرے گی پی ٹی آئی کے لوگوں کے لہجے کی سختی مزید بڑھے گی، حکومت کی پی ٹی آئی پر بھی سختیاں بڑھ سکتی ہیں جس سے ملک میں تباہی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ کو خوف ہے کہ دوبارہ الیکشن ہونے پر عمران خان جیت گیا تو ہمارا کیا بنے گا، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی اپیل پر اتنے لوگ جلسے میں آگئے ہیں تو یہ بڑی بات ہے، اور کوئی لیڈر جیسے مریم نواز خطاب بھی کرلیں تو اس سے آدھے لوگ جمع نہیں ہوسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp