عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک کال پر تحریک انصاف کی حکومت نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑ دیا۔

شاندانہ گلزار کے اس بیان کو جھٹلاتے ہوئے امریکا میں بیٹھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ آپ بالکل غلط کہہ رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا کیونکہ بائیڈن جنوری 2021 میں امریکی صدر بنے تھے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہباز گل کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کچھ نہ جانتے ہوں لیکن سب کچھ  جاننے کا دکھاوا کرتے ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے طنزاً شہباز گِل کو کہا کہ اب پی ٹی آئی میں شیر افضل مروت جیسے ایک اور با صلاحیت شخص کا اضافہ ہوگیا ہے۔

علی سلمان علوی لکھتے ہیں کہ بائیڈن جنوری 2021 میں امریکا کے صدر بنے تھے جبکہ ابھینندن فروری 2019 میں پکڑا گیا تھا اور چند ہی دن بعد چھوڑ دیا گیا۔ یہ بات تو بائیڈن کو بھی پتا نہیں ہوگی کہ اس کی کال پر پاکستان نے ابھینندن کو چھوڑ دیا تھا۔

ایک صارف نے شہباز گِل کے ردِعمل پر کہا کہ شاندانہ گلزار بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں ایسا ہی ہوا تھا اب تو گھر سے بھی گواہی آ گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی شاندانہ گلزار کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھینندن کی گرفتاری کے بعد جنرل باجوہ کو امریکا سے فون آیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑ دیا جائے، انہیں عمران خان نے نہیں چھوڑا۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے گاؤں جابہ پر انڈین طیاروں کی بمباری کے ایک دن بعد لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے ہوڑاں میں پاکستان کی فضائیہ نے انڈین جیٹ گرا کر فائٹر پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کیا تھا۔

سفارتی مداخلت کے باعث ابھینندن کو تو چند دن کی قید کے بعد رہائی مل گئی تھی مگر ان کو رہا کرنے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں