بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکا نے فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے روک تھام اور اس سلسلےمیں حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

جرگے میں میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp