لبنان کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، ایئربیس پر راکٹ داغ دیے

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے شہر حیفا اور رمات کی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 7 اسرائیلی زخمی ہوئے، جبکہ مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اور اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس کو روک ہی نہیں سکا۔

مزید پڑھیں: لبنان: اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر سمیت 13افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گروپ کے مواصلاتی آلات کو نشانہ بنانے والے دھماکوں کے جواب میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کے بعد لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس کے مطابق بیروت پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے شروع کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: 2 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 119 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ اسرائیل نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو خبردار کردیا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابرہیم عقیل سمیت ایلیٹ رضوان یونٹ کے ارکان بھی مارے گئے، تاہم اب تک 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ