ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 50 سے زائد افراد جاں بحق

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث کان میں اب بھی درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں، واقعہ جنوبی صوبے خراسان میں پیش آیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔

مزید پڑھیں: قازقستان: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 28 کان کن ہلاک، 18 لاپتا

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں آج صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔ تاہم، امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 11 کان کن جاں بحق

واضح رہے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور دیگر پھنسے ہوے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp