محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد، آئی سی سی نے پی سی بی کو کیا جواب دیا، محسن نقوی نے بتادیا

محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے۔ لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور دی گئی ٹائم لائن کے اندر کام مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی۔ قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp