بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے کوئٹہ کے 16 سالہ خان محمد کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔

مزید پڑھیں:کانگو وائرس نے بلوچستان میں مزید 2 افراد کی جان لے لی، 3 کی حالت نازک

آج صبح مریض کی حالت مزید خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گیا۔ خان محمد کے انتقال سے بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں برس 2024 میں اب تک فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 34 مریضوں کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp