پی ٹی آئی راولپنڈی میں کہاں پر جلسہ کرےگی؟ 3 مقامات تجویز

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے 3 مقامات تجویز کرلیے ہیں اور آج ہی این او سی کے لیے درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی کا جلسہ منسوخ، عمران خان کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور بھاٹا چوک میں سے کسی ایک جگہ پر جلسہ کے لیے اجازت مانگی ہے، ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں 3 روز بعد علی امین گنڈاپور کا اٹک پل پر انتظار کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج عمران خان نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان