عالمی کراٹے کمبیٹ کے فاتح شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں ہوئے عالمی کراٹے کمبیٹ کے فاتح کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کھلاڑی کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور گلے سے لگایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا آپ جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ آپ بلوچ نوجوانوں کے لیے ترقی کی روشن مثال ہیں۔

اسلام آباد پہنچے پر استقبال دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی، شاہ زیب رند

شاہ زیب رند نے کہا کہ کوئٹہ پہنچے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اسلام آباد پہنچے پر استقبال دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ میرے مدمقابل فائٹر دنیا کا سب سے بہترین فائٹر تھا۔ فائٹ میں شروع میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے مدمقابل فائٹر پہلی بار مجھ سے ہارا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان کا کراٹے کومبیٹ ہیرو شاہ زیب رند کے لیے سرکاری ملازمت اور 20 لاکھ روپے کا اعلان

صوبائی وزیر کھیل مینا مجید نے کہا کہ شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان سے ہے ہمیں خوشی ہے۔ شاہ زیب رند نے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ وسائل کی کمی کی باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ شاہ زیب رند کو تمام وسائل دیں گے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کر سکے۔ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شاہ زیب رند کو آئندہ فائٹز میں معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کہا کہ آج عوام اور آفیشلز شاہ زیب رند کو ویلکم کرنے آئے ہیں۔ شاہ زیب رند نے ثابت کردیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

شاہ زیب رند کے والد خیر محمد نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے شاندار استقبال کیا۔ شاہ زیب کا اسلام آباد میں بہتر ویلکم نہ ملنے پر افسوس ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp