پاکستان کی 12 سفارتکاروں کو مالم جبہ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو مالم جبہ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 12 ممالک کے سفیروں کو مالم جبہ حملے کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں 12 ممالک کے سفارتی عملے نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ دھماکا: سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے سفارتکاروں کو مالم جبہ حملے کی تحقیقات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حملے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کی لڑائی لڑ رہا ہے، کچھ عناصر پاکستان کے استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بڑھتے ہوئے مسائل، قصور وار کون؟

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کا کاروان چند روز قبل دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا جب وہ مینگورہ سے مالم جبہ جارہے تھے، اس حملے میں سفارتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم قافلے کی حفاطت پر مامور پولیس وین دہشتگردوں کے بم کی زد میں آگئی جس کے باعث ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp