ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو تاحال ڈیلی الاؤنس نہ مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو چین میں کھیلی گئی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران 25 روز کا الاؤنس مل سکا، اور نہ ہی کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا الاؤنس ملا۔
یہ بھی پڑھیں انڈیا کو ہرانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام، ’خوش ہوں یا شرمندہ‘؟
کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے جبکہ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار روپے ہے۔
قومی ہاکی ٹیم 24 اگست کو چین کے لیے روانہ ہوئی تھی، اور ایونٹ سے قبل وہاں پریکٹس میچز کھیلے، لیکن فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو کہا جارہا ہے کہ آپ کو صرف چیمپیئنز ٹرافی سے ایک روز پہلے سے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی۔
ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل 25 روز کا ڈیلی الاؤنس دیا جائے۔
فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر کھلاڑیوں کو جواب دیا گیا کہ پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی گئی، اب ڈیلی الاؤنس بھی جلد مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں انڈیا کو ہرانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام، ’خوش ہوں یا شرمندہ‘؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کھلاڑی نے کہاکہ موجودہ حالات میں گزر بسر کرنا مشکل ہورہا ہے، اور ڈیلی الاؤنس نہ ملنے سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں، حکومت ہمارا حق ہمیں دے۔