شاہ رخ خان اور سلمان خان نئی فلم Tiger vs Pathaanمیں ایک ساتھ کام کریں گے

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی نئی فلم Tiger vs Pathaanمیں ایک ساتھ کام کریں گے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند یش راج فلمز(وائے آر ایف) Tiger vs Pathaanکی ہدایت کاری کریں گے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھارتی جاسوس کے طور پر دکھایا جائے گا۔

دونوں اداکاروں نے اپنی فلموں پٹھان اور ٹائیگرمیں بھی ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا اوراس نئی فلم میں بھی دونوں بالی ووڈ اداکار اپنی اپنی فلموں میں نبھائے جانے والے کرداروں ہی میں نظر آئیں گے۔

فلم ’پٹھان ‘شاہ رخ خان کے کیرئیرکی سب سے بڑی کمرشل ہٹ فلم تھی۔اس ایکشن فلم میں شاہ رخ کو ایک ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

جبکہ سلمان خان نے بھی یش راج کی دو فلموں میں را کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘جو 2012میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسی فلم کا سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جو علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی گئی تھی 2017میں ریلیز کی گئی تھی۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ پٹھان‘ میں سلمان خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔فلم ’پٹھان‘2023میں انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے