گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر صارفین کے لیے ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنانا ہے۔

اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز اور موجودہ خصوصیات تک رسائی سمیت متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

گوگل فوٹو کی طرف سے اعلان کردہ نئی کلیدی تبدیلیوں میں سے ایک صارف انٹرفیس ہے، جہاں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز اب زیادہ نمایاں طور پر دکھائے جاتے ہیں، جس سے صارفین کو تیزی سے ایڈیٹنگ کرنے اور پھر اسے لانچ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

متعارف کرائے گئے نئے ٹولز میں ایک اپ ڈیٹڈ ٹرم فیچر بھی ہے، جو ویڈیو کلپس کو کاٹنے کے لیے زیادہ درست طریقے سے کنٹرول بٹن پیش کرتا ہے۔

گوگل فوٹو  ایپ میں آٹو انہینس ٹول صارفین کو رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے اور صرف ایک ٹیپ کے ساتھ اپنی فوٹیج کو بہتر بنانے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ اسپیڈ کنٹرول کی خصوصیت صارفین کو اپنی ویڈیوز کی رفتار میں ترمیم کرنے کی سہولت دیتی ہے ، جس سے تیز یا سست پلے بیک ممکن ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ  گوگل فوٹوز اے آئی سے چلنے والے ویڈیو پری سیٹ جاری کر رہا ہے جو ایڈیٹنگ کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ پری سیٹ خود بخود ویڈیوز کو ٹریم یعنی کٹ کرسکتے ہیں، روشنی کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں، رفتار کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور متحرک موشن ٹریکنگ، مرکزی موضوع پر زومنگ، یا حرکت کو سست کر کے سیکونس بنانے جیسے طریقے لاگو کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان ٹولز کے ذریعے صارفین کم سے کم کوشش کے ساتھ پیشہ ورانہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔یہ اپ ڈیٹ فی الحال اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر جاری کی جارہی ہے، جس میں جلد ہی آئی او ایس اپ ڈیٹس آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے