جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہیں، ایران

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے کہا کہ جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہیں، عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ایران نے فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہاکہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں چاہتے، اسرائیل تنازع میں شامل کرنے کے لیے اکسا رہا ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔

’ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

امریکا کا بیان مثبت نہیں تھا، مسئلہ حل نہیں ہوگا، لبانی وزیر خارجہ

دوسری جانب لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریرامید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے میں ہے، غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا، جوبائیڈن

انہوں نے کہا کہ بیان سے مایوسی کے باوجود پھربھی پر امید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نجات کے لیے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کرسکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp