طوبیٰ انور کو بولڈ ویڈیو شوٹ پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ لباس میں ویڈیو شوٹ شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے ویسٹرن لُک میں بولڈ ویڈیو شوٹ شیئر کیا جس میں انہیں کالے رنگ کے گاؤن میں فوٹو شوٹ کراتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ کا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

طوبیٰ انور کی جانب سے ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر مداح سیخ پَا ہوگئے۔ گلیمریس ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی انفلوئنسرز کو دیکھنے کے بعد پاکستان کو اسلامی ملک کہنا چھوڑ دیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ پیسہ انسان سے کیا کچھ کروا دیتا ہے۔

جہاں کئی صارفین اداکارہ پر تنقید کر رہے تھے وہیں چند صارفین نے کہا کہ یہ ان کی اپنی چوائس ہے وہ جیسی مرضی ڈریسنگ کریں۔

واضح رہے کہ 2020ء میں ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘ سے طوبیٰ انور نے اداکاری کا سفر شروع کیا۔ 2021ء میں طوبیٰ نے شہروز سبزواری کے ساتھ ڈراما سیریل ’یہ عشق سمجھ میں نہ آئے‘ میں کام کیا تھا۔

طوبیٰ انور نے ڈراما سیریل ’بھڑاس‘ کے بعد ڈراما سیریل ’بساط‘، ’پہچان‘ اور ’بچھو‘ سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ سیدہ طوبیٰ انور اب ڈراموں میں مرکزی کردار بھی نبھا رہی ہیں۔ اس سے قبل انہیں نے معاون کردار اور منفی کردار زیادہ نبھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے