بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً 46منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد بھارت کی حدود میں داخل ہوا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ طیارہ صبح پونے 6بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟
نریندر مودی کا طیارہ 46منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے، لاہور سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 3روزہ دورہ امریکا پر تھے، امریکا روانگی کے وقت بھی انہوں نے پاکستانی پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت، نوٹم جاری
خیال رہے نریندر مودی نے امریکا میں کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی، اور امریکا کا 3روزہ دورہ مکمل کرکے بھارت واپس پہنچے ہیں۔
اس سے قبل اگست میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔