منیب نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے ٹیلی کمیونیکیشن میں انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کی لیکن انجینیئر بننے کے بجائے انہوں نے ایک منفرد راستہ چنا۔
اپنے شوق کی پیروی کرتے ہوئے منیب نے اسلام آباد میں بار بی کیو کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ایک دلیرانہ قدم تھا لیکن ان کے ہاتھ کے ذائقے اور محنت نے جلد ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
منیب نے ریسٹورنٹ میں مختلف مسالوں اور منفرد ذائقوں کے ساتھ بار بی کیو پیش کرنا شروع کیا جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
آج منیب کا پورا خاندان اسی ریسٹورنٹ میں کام کر رہا ہے اور ہر کوئی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔
منیب کی یہ کامیابی دوسروں کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت اور جذبے سے کوئی بھی خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔