سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کا واقعہ، 2 پولیس افسران عہدے سے فارغ

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مالاکنڈ اورڈی پی او سوات کوعہدے سے ہٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی 12 سفارتکاروں کو مالم جبہ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی

پولیس حکام کے مطابق بدھ کو انسپکٹرجنرل پولیس ( آئی جی ) اختر حیات خان نے سوات کے دورے کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپوراور ڈی پی او زاہد اللہ کوعہدے سے ہٹا دیا اور انہیں سی پی او آفس رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ دھماکا: سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ 3 روز قبل 22 ستمبر کو سوات کے علاقے مالم جبہ میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شریک ایک پولیس وین کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم سفارتکار محفوظ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بڑھتے ہوئے مسائل، قصور وار کون؟

واقعے کے بعد کے پی کے کی صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اوراسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟