سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، جس پر پی ٹی آئی کارکنان سمیت سیاسی مخالفین بھی زیرِ بحث ہیں کہ وہ خاتون کوئی اینکر پرسن ہیں۔
بریکنگ: لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ،، دونوں کو مبارک
— Najam Ul Hassan Bajwa (@NajamBajwaa) September 25, 2024
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر نجم الحسن باجوہ نامی ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایک معروف خاتون اینکر پرسن سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس خبر نے صارفین کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ آخر وہ اینکر پرسن کون ہیں۔
مزید پڑھیں: طلاق کے 15 سال بعد اداکارہ جویریہ عباسی کا دوسری شادی کا اشارہ
سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے، دونوں کو مبارک ہو۔
ان کا یہ لکھنا تھا کہ صارفین نے لکھنا شروع کردیا کہ وہ ہینڈ سم سیاست دان حماد اظہر ہی ہیں، تاہم، اینکر پرسن کے حوالے سے صارفین بھی تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔
بریکنگ: لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ،، دونوں کو مبارک
— Najam Ul Hassan Bajwa (@NajamBajwaa) September 25, 2024
کافی دیر خاموشی کے بعد حماد اظہر کو جب اپنی شادی کے حوالے سے پھیلتی خبروں کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے نجم الحسن کی پوسٹ پر مزاخیہ انداز میں ریپلائے کرتے ہوئے لکھا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل اپنی دوسری شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جس پر صحافی نجم الحسن نے جواب میں لکھا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں تو اپنی خبر پر قائم ہوں۔
تاہم، صحافی نے اپنی پوسٹ میں اینکر پرسن کا نام نہیں لیا، صارفین کی جانب سے مختلف اینکرز کے نام لے کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔