پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں اپنے بھارتی حریف تھلک سیلوام کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنکاک: عثمان وزیر 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست
مقابلہ شروع ہوئے ابھی ایک منٹ 5 سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ عثمان وزیر نے اپنے حریف کو چت کردیا۔ ان کے 2 مکے کچھ ایسے جاندار نکلے کہ تھلک اسے سہہ نہیں سکے اور ناک آؤٹ ہوگئے۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں عثمان کا پہلا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے اور پھر ابھی حریف کی سانسیں بحال ہی ہوئی تھیں کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جوتھلک بالکل بھی نہ سہہ سکے۔
مزید پڑھیے: سلیپ فائٹنگ: چہرے پر تھپڑوں کی بوچھاڑ والا جان لیوا کھیل
ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔ اس طرح مقابلہ صرف ایک منٹ 5 سیکنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔
عثمان کی 14ویں کامیابی
عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے۔
انہوں نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔