وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شریمپ (جھینگے) فارمنگ کے لیے مراعات کا اعلان کردیا اور صوبے میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کردیا۔
مریم نواز شریف نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے دورے کے دوران اس کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی تاریخ میں شریمپ (جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ تیار
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے، ہمیں فائدہ اٹھا نا چاہیے، ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ نے کہاکہ شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے، جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شریمپ فارمنگ کے لیے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دیں گے، شریمپ فارمنگ کے لیے سیڈ، فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کریں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
حکام نے بتایا کہ محکمہ فشریز پنجاب کے زیراہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی، جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنایا جائے، مریم نواز کے احکامات
حکام کے مطابق پہلی مرتبہ 50 فیصد لوکل اور 50 فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے، 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔