امریکا، دنیا کی سب سے اونچی ٹوپی بنانے کا ریکارڈ قائم

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک شخص نے دنیا کی سب سے اونچی ٹوپی بنانے کا اپنا برسوں پرانا خواب پورا کر لیا جب اس نے اپنی 17 فٹ، 9.5 انچ کی ٹوپی پہن کر ٹہلنا شروع کیا۔

جوشوا کسر کی یہ کوشش سالوں کی ناکام کوششوں کے بعد کامیاب ہوئی ہے، انہوں نے یہ کوشش اس وقت شروع کی تھی جب پین اسٹیٹ یونیورسٹی نے عالمی وبا کووڈ کے ابتدائی دنوں میں اپنا کیمپس بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟

‘میں جی وی آر کی ویب سائٹ پر کچھ الہام کی تلاش میں ریکارڈز براؤز کر رہا تھا، اس دوران میں نے ایک سنکی آدمی کی تصویر دیکھی جس کے سر پر ایک بہت بڑی ٹوپی تھی۔

اوڈیلن اوزارے نے 2018 میں 15 فٹ، 9 انچ کی ہیٹ کے ساتھ یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جس کا ریکارڈ جوشوا کشر نے توڑ دیا ہے۔

‘اس حوالے سے جوشوا کسر کا کہنا ہے کہ کسی وجہ سے ایک مضحکہ خیز لمبی ٹوپی کی تصویر میرے دماغ میں اٹک گئی، میں نے اپنا لیپ ٹاپ بند کر دیا اور ایک لمبی ٹوپی بنانے کے لیے مواد کی تلاش کے لیے نکلا، مجھے یقین تھا کہ میں ریکارڈ قائم کرنے کے قابل ہوجاؤں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا: گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حصول کے لیے 1273 ’ ڈائنوسارز‘ کی ڈانس پارٹی

جوشوا کسر نے پہلی کوشش میں گتے کے بلاکس اور ویلکرو کے ساتھ ٹوپی بنانی چاہی مگر ان کی بنائی گئی ٹوپی 5 فٹ سے بھی کم اونچی تھی، انہوں نے کہا کہ ویلکرو بلاکس کو ایک ساتھ مضبوطی سے نہیں پکڑسکتا تھا اور میرے پاس اسے اپنے سر پر رکھنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا، پھر انہوں نے لکڑی کے ڈول سے ٹوپی بنانے کی کوشش کی لیکن پھر ناکام رہے۔

‘میں نے نٹ اور بولٹ کو ڈاؤلز کے سروں پر جوڑنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ انہیں لمبا جوڑا جاسکے، یہ اتنا مضبوط نہیں تھا کہ 15 فٹ سے اوپر لمبا ہوسکے، مجھے اس کے لیے کسی مضبوط چیز کی ضرورت تھی، میں نے دھات کی سلاخوں کے بارے میں سوچا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ بہت بھاری ہوں گی اس لیے یہ خیال کام نہیں کرسکا۔‘

یہ بھی پڑھیں: غباروں سے بنا دُنیا کا سب سے بڑا ڈریگن گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

جوشوا کسر نے چکن وائر استعمال کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس خیال کو بھی ترک کر دیا۔

آخر کار اس نے پلاسٹک پائپس سے ٹوپی کا حتمی ڈیزائن بنایا، اس میں فوم کا استعمال کیا اور اسے سانتا طرز پر توپی کی شکل دی جو 17 فٹ اور 9.5 اونچی ہے۔

اس ٹوپی کا وزن 26.4 پاؤنڈ ہے، جسے پہن کر جوشوا کسر نے ہیٹ 32.8 فٹ کا فاصلہ کامیابی کے ساتھ طے کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp