نکاح کس سے ہوا؟ اداکارہ جویریہ عباسی نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے نکاح کے کئی ماہ گزر جانے کے بعد اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟

انسٹاگرام پر نکاح سمیت دیگر رسومات کے تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ تصویروں میں جویریہ عباسی نے گہرے گلابی اور سنہری رنگ کا عروسی لباس جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا۔

بہت سے لوگوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جویریہ عباسی کے شوہر فوٹوگرافر ہیں مگر ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدیل حیدر فوٹوگرافر نہیں بلکہ کاروباری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ سیلفی، یہ کیسی نقاب کشائی ہے؟

اداکارہ کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی۔ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔

شادی کے 12 برس بعد 2009 میں جویریہ اور شمعون کی طلاق ہوگئی تھی۔ شمعون عباسی سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟