اقوام متحدہ: اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر پاکستانی وفد کا واک آؤٹ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے لیے آنے پر اجلاس میں شریک پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کیا ہے۔

جمعے کے روز اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب سے قبل وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف نے اہم خطاب کیا، وزیراعظم نے خطاب میں اسرائیل پر کڑی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان جواب دےگا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ جاری ہے، ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے جل رہے ہیں، دفن ہورہے ہیں اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے۔ صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہمیں اس خونریزی کو روکنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، اسرائیلی جنگ میں بچوں سمیت لاتعداد افراد کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، ہم فلسطین کی سرزمین پر کوئی بڑا المیہ رونما ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی جاری رکھنے کے لیے امریکا سے کتنے ارب ڈالر ملے؟

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کو جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، غزہ مصائب ختم کرنے کے لیے فلسطین کے2 ریاستی حل کی ضرورت ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو خطاب کے لیے آئے تو پاکستانی وفد نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ