آرمی چیف کا ایل اوسی پراگلےمورچوں کا دورہ

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے ایل اوسی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں تازہ صورتحال اورفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی آبادی کوہرممکن تعاون فراہم کرنےکی بھی ہدایت کی۔

فوجی جوان آرمی چیف سید عاصم منیر کو بریفنگ دیتے ہوئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کےتحفظ کے لیےپرعزم ہے۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مزید چوکنا رہ کرپوری لگن سےفرائض سرانجام دیں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر جوانوں سے بات کرتے ہوئے

آرمی چیف سیدعاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کےخطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق تنازع کشمیرکا حل چاہتا ہے۔

آرمی چیف خوشگوار موڈ میں اہلکاروں سے مصافحہ کرتے ہوئے

آرمی چیف کےایل اوسی پہنچنےپرکورکمانڈرراولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ