اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم پوسٹ کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں آرٹیکل نے ڈاکٹر اسرار کی اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ انہیں اسرائیل کو تسلیم اور خطے میں اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے لانچ کیا جارہا ہے، دوسری طرف پچھلے وزیراعظم  شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تقریر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او دلوانا چاہتی ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کی پچھلے 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تقریر تھی، وہاں سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ دنیا کی قیادت کے سامنے جہاں اسرائیل کے مظالم کا ذکر کرنے کے لیے بڑے سے بڑے لیڈر کا منہ نہیں کھلتا، عالمی لیڈران اور اسرائیلی وفد کے سامنے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مزمت کرنا فخر کی بات ہے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف اسرائیل کی ہی نہیں بلکہ کشمیر پر بھی بات کی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر بات کی، اور تو اور انڈیا کو جس لہجے میں پکارا ہے شہباز شریف نے ڈیسک پر ہاتھ مار کر پاکستانی قوم کے جذبات کا اظہار کیا ہے جو قابل دید ہے، وزیراعظم نے اپنا فرض بڑا بھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو شیخ مجیب سمجھنے والے پاکستان کو توڑ نہیں سکتے، بیرسٹر دانیال چوہدری

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف اسرائیل اور اس کے مقاصد کو حاصل کروانے میں کامیاب کرنے کے لیے جس طرح بانی پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جارہی ہے، پہلے اسرائیل کے ایک اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی بات کی، پھر یروشیلم پوسٹ نے اس بات پر مہر لگا دی کہ جو بات ڈاکٹر اسرار نے کہی تھی کہ اس کو پاکستان میں اس لیے لانچ کیا جارہا ہے کہ اس نے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے بلکہ خطے میں اس کے مقاصد کو بھی کامیاب کروانا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ چند عناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘