جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے حکومت سمیت  ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک ’ ہفتہ یکجہتی غزہ و لبنان‘ منا رہی ہے۔ اس ضمن میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم یکجہتی غزہ و لبنان منایا جائے گا۔ یہ دن بالکل اسی طرز پر منایا جائے گا جس طرح 5 فروری کو ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منایا جاتا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور  حکومت سمیت سب جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ ان رابطوں اور ملاقاتوں کا ایجنڈا صرف اور صرف غزہ اور لبنان سے یکجہتی ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟

 واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج 29ستمبر  کو پورے ملک میں شاہراہوں پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا تھا جہاں حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر ہونے والے احتجاج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں آج جماعت اسلامی حزب اللہ کے رہنما حسن  نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ کو گزشتہ روز ایک بڑے اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت