حکومت کا درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجنے کا اعلان

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سال حج کے لیے ریگولرسکیم کے تحت 44190 کا کوٹہ تھا جبکہ 72869 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام عازمین کو حج کے لیے بھیجا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کل کوٹے سے تقریبا 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام  72869 درخواست گزاروں کو حج کے لیے بھیجا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اور مذہبی امور کے وزیر کی خواہش پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاہم اس کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

وزیر مذہبی امور عبدالشکور کا کہنا تھا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پروزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے لیکن پر امید ہیں کہ پاکستان کے اچھے دن دوبارہ آئیں گے اور ملک ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp